Geo News
Geo News

Time 15 مئی ، 2021
پاکستان

چوہدری نثار کا پنجاب اسمبلی کے اگلے اجلاس میں رکنیت کاحلف اٹھانے کا امکان

سابق وفاقی وزیر داخلہ اور ن لیگ کے رہنما چوہدری نثارعلی خان  کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے اگلے اجلاس میں اپنی رکنیت کاحلف اٹھانے کا امکان ہے۔

چوہدری نثار 2018 کے عام انتخابات میں راولپنڈی سےآزادحیثیت سےرکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے  لیکن انہوں نے اب تک اسمبلی کی رکنیت کاحلف نہیں اُٹھایا۔

گورنرپنجاب چوہدری سرور نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 18 مئی کو دوپہردوبجے طلب کرلیا ہے۔