انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم نے رام گوپال ورما کو فون کرکے کیا کیا؟

بالی وڈ میں ستیا اور کمپنی جیسی فلموں کے ذریعے ممبئی انڈر ورلڈ کا نیا چہرہ دنیا کے سامنے لانے والے معروف ہدایت کا رام گوپال ورما کی ایک اور فلم ’ڈی کمپنی‘ ریلیز کیلئے تیار ہے— فوٹو: فائل

بالی وڈ میں ستیا اور کمپنی جیسی فلموں کے ذریعے ممبئی انڈر ورلڈ کا نیا چہرہ دنیا کے سامنے لانے والے معروف ہدایت کا رام گوپال ورما کی ایک اور فلم ’ڈی کمپنی‘ ریلیز کیلئے تیار ہے۔

رام گوپال ورما نے اپنا اوور دی ٹاپ (او ٹی ٹی) پلیٹ فارم ’اسپارک‘ لانچ کیا ہے اور ان کی نئی فلم ڈی کمپنی اسی پلیٹ فارم پر ریلیز کی جائے گی جو کہ ممبئی انڈر ورلڈ کے گرد گھومتی ہے۔ کہا جارہا ہے کہ فلم کے نام میں ڈی سے مراد داؤد ابراہیم ہے اور فلم کی کہانی داؤد ابراہیم کی زندگی پر مبنی ہے۔

اس حوالے سے رام گوپال ورما کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ’90 کی دہائی میں داؤد ابراہیم ڈونگری کی گلیوں کا ٹھگ ہوا کرتا تھا اور اس سے پہلے سب لوگ گینگز کی باتیں کیا کرتے تھے، داؤد ابراہیم کے بعد کمپنی کی اصطلاح سامنے آئی کیوں کہ داؤد ابراہیم نے انڈر ورلڈ کو ایک الگ نظریے سے دیکھا، میں اسے خطرات مول لے کر نیا کام شروع کرنے والے شخص کے طور پر دیکھتا ہوں، جیسے بل گیٹس نے کمپیوٹر کو الگ نظریے سے دیکھا، دھیرو بھائی امبانی نے صنعتی شعبے کو الگ نظر سے دیکھا اسی طرح داؤد ابراہیم نے انڈر ورلڈ کو الگ نظریے سے دیکھا‘۔

  رام گوپال ورما نے کہا کہ ’میرا ماننا ہے کہ دنیا میں اچھے یا برے لوگ نہیں ہوتے بلکہ وہ حالات ہوتے ہیں جو کسی بھی انسان کو جرم کی دنیا میں دھکیل دیتے ہیں‘۔

رام گوپال ورما نے ماضی کا قصہ بیان کرتے ہوئے داؤد ابراہیم کئ ساتھ ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو کا احوال بھی بتایا۔

انہوں نے بتایا کہ ’میری زندگی میں صرف ایک بار داؤد ابراہیم سے بات ہوئی ہے اور میں اس کی تصدیق بھی نہیں کرسکتا کیوں کہ جس شخص نے مجھے فون دیا اسی نےبتایا کہ داؤد ابراہیم لائن پر ہے، میری تقریباً 20 سیکنڈ ہی بات ہوئی، اس نے کہا میں نے آپ کی فلم ستیا اور کمپنی متعدد بار دیکھی ہیں‘۔

مزید خبریں :