سمندری طوفان کے پیش نظر سینٹرل کنٹرول روم قائم، کراچی ائیرپورٹ پر ہائی الرٹ

محکمہ موسمیات نے کراچی میں 18سے 20مئی تک ممکنہ طوفانی ہواؤں اوربارشوں کی پیش گوئی کی ہے جس کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جناح انٹر نیشنل ائیرپورٹ پرہائی الرٹ کردیا ہے— فوٹو: فائل

کراچی: سمندری طوفان ’ٹاک ٹائی‘ کے ممکنہ خطرے کے پیش نظرسندھ حکومت نے سینٹرل کنٹرول روم قائم کردیا۔

سیکرٹری جنرل ایڈمنسٹریشن حنیف چنا سیل کے سربراہ ہوں گے، سینٹرل کنٹرول روم پولیس،رینجرز، محکمہ صحت، صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) اور ضلعی انتظامیہ سے براہ راست رابطے میں رہےگا۔

ادھر محکمہ موسمیات نے کراچی میں 18سے 20مئی تک ممکنہ طوفانی ہواؤں اوربارشوں کی پیش گوئی کی ہے جس کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جناح انٹر نیشنل ائیرپورٹ پرہائی الرٹ کردیا ہے۔

اس حوالے سے جاری سرکلر  میں کہا گیا ہے کہ چھوٹے سائزکے فکس ونگ طیاروں، روٹری ونگ ہیلی کاپٹرزکے ساتھ اضافی وزن لگایا جائے، کچھ طیاروں کو ہواؤں کی شدت سے بچانے کے لیے ہینگرمیں منتقل کیا جائے۔

سرکلر کے مطابق تیزہواؤں سے فضائی سفرمحفوظ بنانے کے لئے اقدامات کیے گئے ہیں، تمام متعلقہ حکام احتیاطی تدابیر اختیار کریں،طوفان اور بارشوں کے دوران مختلف اقسام کے پرندوں کی تعدادبڑھ جاتی ہے،ائیرپورٹس کی حدود اور اطراف میں برڈ شوٹرز کی تعیناتی یقینی بنانے اور فیومیگیشن کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید خبریں :