ٹنڈو الہ یار: حوالات میں نوجوان کی ہلاکت، جرگے نے پولیس پر جرمانہ کر دیا

ٹنڈو الہ یار کی حوالات  میں نوجوان بابر خانزادہ کی ہلاکت سے متعلق جرگہ ہوا جس میں نوجوان کی ہلاکت کو خودکشی قرار دے کر پولیس پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق  بابر خانزادہ کی ہلاکت کے معاملے پر سابق تعلقہ ناظم سردار حاجی خیر محمد کھوکھر  اور  زمیندار  رئیس امداد نظامانی کی سربراہی میں ٹنڈو سومرو میں جرگہ ہوا جس میں  ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز  اکبر سموں، سابق سی آئی اے انچارج انسپکٹر اسلم لانگاہ، انچارج آر  آر  ایف شمس کھوکھر، ڈی ایس پی سی آئی اے عثمان لغاری، انسپکٹر امتیاز  ڈومکی، انسپکٹر عمران چانڈیو، انسپکٹر مظہر مہدی اور انسپکٹر ایس ایچ او اے سیکشن عبدالرحیم گوپانگ سمیت  خانزادہ برادری کے معزیزین نے بھی شرکت کی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ جرگے میں ڈی ایس پی ریٹائرڈ لیاقت درس کا کہنا تھا کہ بابر خانزادہ کی ہلاکت کے کیس میں پولیس نے غفلت کی اور غلط مقدمہ درج کیا، بابر خانزادہ کا قتل نہیں ہوا بلکہ انہوں نے  خودکشی کی۔

جرگے نے بابر خانزادہ کی ہلاکت کوخودکشی قرار دیا او ر  پولیس کو غفلت پر 28 لاکھ روپے کا جرمانہ ادا کرنے کا فیصلہ سنایا۔

مزید خبریں :