16 مئی ، 2021
وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو بیرون ملک سفر کی اجازت کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جائیں گے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھاکہ شہبازشریف کا نام پی این آئی ایل میں ہے، ای سی ایل میں نہیں ہے، کابینہ نے شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنےکی منظوری دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیس چل رہاہے، یہ بھاگنےکی کوشش کررہے ہیں، نوازشریف واپس نہیں آئے اور اب یہ بھی جارہے ہیں، شہبازشریف کے کیس میں 15 ملزمان ہیں جن میں تین مفرور ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھاکہ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف کل سپریم کورٹ میں اپیل کرنے جارہے ہیں، شہبازشریف کےخلاف گواہ موجود ہیں، بھاگنے کے علاوہ ان کیلئے کوئی راستہ نہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ ایک ہی دن میں کیس لگا، پہلے ہی ٹکٹ کی بکنگ تھی، کورٹ کے فیصلے کا وزارت داخلہ کو کوئی نوٹس نہیں آیا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے اپوزیشن بھی سپریم کورٹ سے رجوع کرے گی۔