Time 17 مئی ، 2021
دنیا

امریکا نے اسرائیل کو اسلحہ دینے کی منظوری دے دی

اسرائیل کو اسلحہ فروخت کرنے سے خطے میں تناؤ مزید بڑھ سکتا ہے، امریکی میڈیا— فوٹو:فائل 

امریکا نے اسرائیل کو اسلحہ دینے کی منظوری دے دی۔

امریکی میڈیا کے مطابق بائیڈن انتظامیہ نے 735 ملین ڈالر کا مخصوص اسلحہ اسرائیل کو فروخت کی منظوری دی۔

امریکی میڈیا نے بتایا کہ امریکی کانگریس کو اسلحہ ڈیل کے بارے میں رواں ماہ ہی مطلع کیا گیا تھا تاہم اس بعض کانگریس ممبران اسلحہ ڈیل پر سوال اٹھا رہے ہیں کہ اسرائیل کو اسلحہ فروخت کرنے سے خطے میں تناؤ مزید بڑھ سکتا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگریس کو اطلاع ملنے کے 20 دن کے اندر اعتراض داخل کرنا ہوتا ہے جبکہ ڈیموکریٹ پارٹی بھی اسرائیل کو اسلحہ فروخت کرنے پر منقسم ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو اسلحہ فروخت کی منظوری جاری تنازع سے پہلے دی گئی تھی۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی جانب سے گزشتہ کئی روز سے غزہ پر بمباری کی جارہی ہے جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ سیکڑوں زخمی ہیں۔

اس کے علاوہ سیکڑوں گھر و عمارتیں بھی تباہ کردی گئی ہیں اور اب تک 10 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوچکے۔

مزید خبریں :