18 مئی ، 2021
فلسطین کے خلاف اسرائیل کی بربریت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ روز بھی اسرائیل کے طیاروں نے غزہ پر بمباری کی۔
اسرائیل کے شدید حملوں میں جہاں کئی افراد شہید ہوئے وہیں اسرائیلی دہشتگردی نے بچوں کے ذہنوں کو بھی بری طرح متاثر کیاہے۔
حال ہی میں مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے بلاگر عدنان برق نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بچے کی ویڈیو شیئر کی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ بچہ صدمے کے باعث اپنی آنکھیں نہیں بند کر پارہا۔
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے عدنان نے لکھا کہ رواں ماہ ذہنی صحت سے آگاہی کا مہینہ ہے لیکن کوئی بھی شخص غزہ کے لوگوں کی ذہنی حالت پر بات نہیں کرتا۔
عدنان نے مزید لکھا کہ اسرائیلی فضائی حملوں کے خوف اور صدمے کے باعث یہ بچہ اپنی آنکھیں نہیں بند کر سکتا، اگر یہ موت سے بچ بھی گیا تو صدمہ سے باہر نہیں آسکے گا۔