Geo News
Geo News

Time 18 مئی ، 2021
انٹرٹینمنٹ

مسکراتا ہوا یہ بچہ کون سا مشہور اداکار ہے؟

فوٹو انسٹاگرام

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے متعدد اداکار اور فنکار اپنے بچپن کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کرتے رہتے ہیں۔

کچھ کی تصاویر دیکھ کر اندازہ لگانا بے شک مشکل ہوتا ہے کہ یہ کس اداکار کی تصویر ہے جب کہ کچھ کی شباہت ان کے بچپن کے چہرے میں چھلک رہی ہوتی ہے۔

زیر نظر تصویر اداکار احمد علی بٹ کے بچپن کی ہے جو انہوں نے انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی۔

اداکار نے کیپشن میں بتایا کہ یہ اسکول کی تصویر ہے۔

یونیفارم میں ملبوس کاندھے پر پنک پینتھر اٹھائے مزاحیہ کردار نبھانے والے آج کے مقبول ترین اداکار احمد علی بٹ ہیں۔

فوٹو فائل

ان کی اس تصویر پر محض چند ہی گھنٹوں میں ہزاروں لائکس آچکے ہیں جب کہ مداحوں کے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔