رنگ روڈ اسکینڈل براہ راست وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی نگرانی میں ہوا، ن لیگ کا الزام

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے الزام لگا ہے کہ رنگ روڈ اسکینڈل براہ راست وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی نگرانی میں ہوا۔

لیگی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے  کہا کہ وزیراعظم نے اپنے ساتھیوں کے رہائشی منصوبوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے سرکاری خزانے پر 60 ارب کا بوجھ ڈالا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری افسروں کو قربانی کا بکرا بنایا جارہا ہے، حقائق سامنے آچکے، عمران خان اور عثمان بزدار مجرم ہیں لہٰذا یہ ذمے داری قبول کرکے استعفیٰ دیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھاکہ اگر یہ دونوں عہدوں پر موجود رہے تو یہ تحقیقات پر اثر انداز ہوں گے، آپ نے ملک کا ستیاناس کردیا، کون جواب دے گا؟ قوم کو دھوکا دے کر آپ کام نہیں چلاسکتے۔

ان کا کہنا ہے کہ  پاکستان میں کرپٹو کریسی کی حکومت ہے، حکومت کا دھیان صرف کرپشن پرہے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھاکہ حکومت نے معیشت کا بیڑا غرق کردیا ہے، وزیر خزانہ تبدیل کرنے سے کچھ نہیں ہوگا، اسد عمر اور حفیظ شیخ نے معیشت کا بیڑہ غرق کردیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ایک روپیہ قرضہ واپس نہیں کیا، اس حکومت نے 13 ہزار ارب روپے قرضہ بڑھایا ہے۔

مزید خبریں :