دنیا
Time 19 مئی ، 2021

غزہ پر اسرائیلی حملے دسویں روز بھی جاری، صحافی سمیت 4 فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیلی حملے دسویں روز بھی جاری ہیں اور اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی جانب سے  رہائشی عمارتوں پر بمباری کی جارہی ہے۔

تازہ حملوں میں ایک صحافی سمیت 4 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ 

 اسرائیل نے ایک ہفتےکے دوران غزہ پر حملوں میں50 اسکولوں کو تباہ کردیا ہے۔

بچوں کی تنظیم 'سیو دی چلڈرن' کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 41 ہزار 800 سے زائد بچے متاثر ہوئے ۔

فلسطینی صدر محمود عباس کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ میں منظم ریاستی دہشت گردی اور جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہاہے، جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کو عالمی عدالتوں میں لے جانےسےگریز نہیں کریں گے۔

دوسری جانب اسرائیل کا کہنا ہے غزہ پٹی میں فائر بندی زیرِ غور نہیں، اسرائیلی وزیراعظم  نیتن یاہو نے دھمکی دی ہے کہ ہمارا ہدف حماس کو روکناہے، ضرورت پڑی تو حماس کو ختم بھی کیا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں :