Geo News
Geo News

Time 19 مئی ، 2021
دنیا

خلیج بنگال میں بھی طوفان بننا شروع

ایک طوفان گیا نہیں، دوسرا بننا شروع ہوگیا۔

خلیج بنگال کے سمندر میں ہوا کے کم دباؤ 23 مئی تک طوفان میں بدلنے کا امکان ہے۔

عالمی ماہرماحولیات مہیش پلاوات کے مطابق اس ممکنہ طوفان کا رخ مغربی بنگال یا بنگلا دیش کی طرف ہوگا جبکہ میانمار کے کچھ حصوں میں بھی طوفان اثر انداز ہوسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ سائیکلون بننے کی صورت میں اس کا نام یاس رکھا جائے گا، یاس عمان کا تجویز کردہ نام ہے جس کے معنی بے تاب کے ہیں۔

خیال ہے کہ گزشتہ دنوں ہی سمندری طوفان تاؤتے بھارت کی ریاستوں سے ٹکرایا ہے جہاں جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔