کیاجنت مرزا بھی شادی کرنے جارہی ہیں؟

فوٹوبشکریہ انسٹاگرام

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر  اور ماڈل جنت مرزا نے بھی بات پکی ہونے کا اشارہ دے دیا۔

حال ہی میں جنت مرزا نے انسٹاگرام پر اپنی مختلف تصاویر شیئر کیں جن میں سے  ایک تصویر میں ان کے ہمراہ ٹک ٹاکر عمر بٹ کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

 جنت مرزا کی جانب سے شیئر کی گئی تصویرپر  کمنٹ کرتے ہوئے ایک صارف نے ان سےسوال کیا کہ آپ کی بات پکی ہوئی ہے یا منگنی؟

صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے جنت مرزا نے مختصر لکھا کہ بی پی (BP)، جنت مرزا کے مختصر جواب پر میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اداکارہ منال خان کے بعد جنت مرزا اور ٹک ٹاکر عمر بٹ کی بھی بات پکی ہوگئی ہے ۔

خیال رہے کہ جنت مرزا اور عمر بٹ ایک دوسرے کی مختلف ویڈیوز میں دکھائی دیتے ہیں اور ان کی منگنی اور شادی کے حوالے سے خبریں اس سے قبل بھی میڈیا کی زینت بن چکی ہیں۔

دوسری جانب جنت مرزا کے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر 15 ملین فالوورز ہوگئے ہیں جس کے بعد وہ ٹک ٹاک پر 15 ملین فولوور رکھنے والی پاکستان کی پہلی ٹک ٹاکر بن گئی ہیں۔

مزید خبریں :