ٹک ٹاک بند ہونے کے بعد جنت مرزا کے مداح ان کی ویڈیوز کیسے دیکھ سکتے ہیں؟

فوٹو: فائل 

پاکستان میں سب سے زیادہ فالوورز والی ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے ٹک ٹاک بند ہونے کے باوجود بھی اپنے چاہنے والوں کو ویڈیوز دیکھنے کا طریقہ بتا دیا۔

گزشتہ روز پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے چینی لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک پر پاکستان میں پابندی عائد کردی گئی۔

فوٹو: بشکریہ انسٹاگرام

ٹک ٹاک پر پابندی کے بعد ٹاک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے چاہنے والوں کے لیے ایک پیغام جاری کیا ہے۔

جنت مرزا نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’میں ابھی جاپان میں ہوں اور میرا ٹک ٹاک صحیح چل رہا ہے، وی پی این کی ضرورت نہیں ہے اس لیے میں ویڈیوز ڈالتی رہوں گی‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’اگر آپ میری ویڈیوز دیکھنا چاہتے ہیں تو وی پی این آن کر لیں، جب تک ٹک ٹاک سے پابندی ختم نہیں ہوتی تب تک جاپانی لوگ میری ویڈیوز انجوائے کریں‘۔

خیال رہے کہ جنت مرزا وہ واحد پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار ہیں جن کے ٹک ٹاک پر ایک کروڑ فالوورز ہیں۔

مزید خبریں :