Time 21 مئی ، 2021
پاکستان

مولانا طارق جمیل نے ایمبولینس سروس کا آغاز کردیا

فوٹو: انسٹاگرام

معروف عالم دین اور مبلغ مولانا طارق جمیل نے برانڈ کے بعد  ایمبولینس سروس کا آغاز کردیا۔

انسٹاگرام پر ایم ٹی جے فاؤنڈیشن کے پیج پر ایمبولنس  سروس کی مختلف تصاویر  شیئر کرتے ہوئے سروس شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پوسٹ کے مطابق مولانا طارق جمیل ’ایم ٹی جے فاؤنڈیشن‘ کے توسط سے   خریدی گئی نئی  ایمبولینس گاڑیوں کا دورہ کررہے ہیں۔‘

 انسٹاگرام پر وائرل تصاویر میں مولانا طارق جمیل کو بھی ایمبولینس سروس کا دورہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

فاؤنڈیشن کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں ان افراد کا بھی شکریہ اداکیا گیا ہے جنہوں نے ضرورت مندوں کے لیے ایمبولینس سروس کی فراہمی میں تعاون کیا۔

 خیال رہے کہ اس سے قبل مولانا طارق جمیل کی جانب سے برانڈ بھی لانچ کی جاچکی ہے ۔

 برانڈ لانچنگ کے حوالے سے مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ وہ یہ برانڈ کسی کاروباری نیت یا کسی کے مقابلے میں لانچ نہیں کر رہے بلکہ مدارس کو پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے ایسا کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :