دنیا
Time 22 مئی ، 2021

بمباری رکنے کے بعد فلسطینیوں کی تباہ حال گھروں کو واپسی، ملبے سے مزید 5 لاشیں نکال لی گئیں

غزہ پر اسرائیلی بمباری رکنے کے بعد فلسطینیوں کی تباہ حال گھروں کو واپسی شروع ہوگئی۔

گزشتہ دنوں حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے بعد غزہ پر بمباری کا سلسلہ بند ہوگیا ہے۔

بمباری بند ہونے کے بعد فلسطینیوں کی تباہ حال گھروں کو واپسی شروع ہوگئی ہے جبکہ تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے مزید 5 لاشیں نکال لی گئیں جس کے بعد شہیدوں کی تعداد 248 ہوگئی جن میں 66 بچے بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہےکہ غزہ کا نظامِ صحت ہزاروں زخمیوں سے نمٹنے کے قابل نہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے فوری طبی امداد اور عملے کی غزہ رسائی کی اپیل کی ۔ اُدھر ماہرین کا کہنا ہے کہ غزہ کی بحالی میں طویل عرصہ لگے گا۔ 

مزید خبریں :