کورونا کے باوجود 4 فیصد جی ڈی پی گروتھ حاصل کریں گے، حماد اظہر کا دعویٰ

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے الزام عائد کیا ہے کہ مسلم لیگ ن نے نوٹ چھاپ چھاپ کر 7 ارب روپے کا قرضہ لیا، ن لیگ کے آخری دور میں معیشت کو مصنوعی طریقے سے سنبھالا دیا گیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ کورونا کے باوجود 4 فیصد جی ڈی پی گروتھ حاصل کریں گے، معاشی ترقی کی رفتار مزید تیز کریں گے، ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 23   ارب ڈالرکی سطح پرپہنچ چکے ۔

حماد اظہر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدے کے تحت اسٹیٹ بینک سے کوئی قرضہ نہیں لیا، پاکستان دنیا کے ان چند ملکوں میں شامل ہیں جہاں تیل کی قیمتیں کم ہیں۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ ن لیگ نے سب سے زیادہ کرنٹ اکاونٹ خسارہ دیا.

انہوں نے کہا کہ تنخواہوں میں اضافے سے متعلق پے اینڈ پنشن کمیشن کام کررہا ہے، گردشی قرض بڑھنے کی رفتار کم ہو چکی ہے۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ نیپرا نے فی یونٹ بجلی ایک روپے 72 پیسے بڑھانے کا کہا تھا جس پر ہم نے واپس نیپرا کو درخواست بھیج دی کہ یہ ابھی نہ کیا جائے اکتوبر تک لے جائیں اور اضافہ بھی صرف 8 پیسے فی یونٹ بنے گا۔

مزید خبریں :