23 مئی ، 2021
کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 12 اعشاریہ 2 فیصد ہوگئی ہے۔
کورونا کے بڑھٹے کیسز کے باعث سندھ حکومت نے کراچی میں سخت پابندیاں جاری رکھنےکا فیصلہ کیا ہے۔
ساحل اور تفریحی پارکس مزید دو ہفتے بند رہیں گے جب کہ بازار شام 6 بجے بند ہوں گے اور شادی ہالز پر تالا رہےگا۔
این سی او سی کے فیصلے کے برخلاف سندھ میں آؤٹ ڈور ڈائننگ بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور صرف ٹیک اوے کی اجازت ہوگی۔
شہروں کے درمیان چلنے والی بسیں 50 فیصد نشستیں خالی رکھ کر چلیں گی جب کہ اسکول کورونا کی صورتِ حال میں بہتری پر ہی کھلیں گے ۔