بلوچستان سے سندھ میں گندم کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی

بلوچستان سے سندھ میں گندم کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

سینیئر سپرٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ویسٹ سہائے عزیز نے بتایا کہ منگھوپیر میں بلوچستان سے سندھ میں گندم کی ذخیرہ اندوزی کی کوشش پولیس نے ناکام بنادی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ حب ندی کے قریب 2 ٹرکوں سے 289 بوری گندم برآمد کی گئی۔

ان کا کہنا تھاکہ گندم بلوچستان سے غیر قانونی طور پر سندھ میں ذخیرہ کرنے کیلئے منتقل کی گئی تھی۔

ایس ایس پی کے مطابق گندم کو محکمہ خوراک کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ دونوں ٹرکوں کے ڈرائیور عبدالغفور اور منور کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

 دوسری جانب صوبہ پنجاب کے علاقے میاں چنوں میں محکمہ خوراک نے ذخیرہ کی گئی 25 ہزار من سے زائد گندم برآمد کرلی ہے۔

مزید خبریں :