اسٹیٹ بینک نے معاشی ترقی کے حکومتی دعوے کی تصدیق کردی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے معاشی ترقی کے حکومتی دعوے کی تصدیق کردی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2021 میں معاشی نمو 3 اعشاریہ 9فیصد ہوگئی،17 سال میں پہلی بارکرنٹ اکاؤنٹ کھاتا سرپلس ہوا۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر 4 سال میں بلند ترین ہیں، کورونا کے بعد بحالی کی سرگرمیاں زور پکڑ رہی ہیں، بحالی کے عمل کو پالیسی رسپانس نے تیز کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق احساس پروگرام کے ذریعے پسماندہ طبقے کو معاونت فراہم کی گئی، معاشی بحالی کیلئے اسٹیٹ بینک نے بھی 20کھرب کی ٹارگٹ سبسڈی دی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اصل ادائیگی پر چھوٹ دی، شرح سود کم کیا، قرضے ری شیڈول کیے، بیروزگاری روکنے کیلئے پے رول فنانس اسکیم دی جبکہ صنعت اور صحت منصوبوں میں سرمایہ کاری کیلئے سستے قرض دیے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سیکرٹری منصوبہ بندی کی زیر صدارت نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں اعداد و شمار پیش کیے گئے، ان اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح 3.94 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ جی ڈی پی میں 14.8 فیصد اضافے کی توقع ہے۔

اپوزیشن نے ان اعداد و شمار کو غلط قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔

مزید خبریں :