اداکارہ سونیا حسین کا ذہنی امراض میں مبتلا افراد کیلئے عہد

فوٹو فائل

شیزو فرینیا (ذہنی مرض) کے عالمی دن پر اداکارہ سونیا حسین نے اس میں مبتلا افراد کیلئے اپنا پیغام جاری کیا۔

شوبز انڈسٹری کی ورسٹائل اداکارہ سونیا حسین گاہے بگاہے سماجی مسئلوں کیلئے آواز اٹھاتی رہتی ہیں۔

گزشتہ روز دنیا بھر میں شیزو فرینیا سے متاثرہ افراد کا دن منایا گیا جس پر سونیا حسین نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے ان لوگوں کو اپنے ساتھ کا یقین دلایا۔

اداکارہ نے کیپشن میں لکھا 'آج میں ذہنی بیماری کا سامنا کرتے ان تمام افراد کے لیے ایک محفوظ جگہ مہیا کرنے کا عہد کرتی ہوں'۔

سونیا حسین کا کہنا تھا کہ 'ہر شخص کی یاد دہانی کیلئے بتادوں کے ذہنی بیماری شرمندگی کا باعث ہرگز نہیں ہے، بلکہ اس کے بارے میں بات کرنا اس شخص کیلئے بہتر ہوگا جو اس کا شکار ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'اس دن کے موقع پر ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ مکمل صحت مند ہونے کا سفر کسی کیلئے بھی آسان نہیں ہوتا، یہ زندگی بھر کا سفر ہے اور ذہنی عارضے کے شکار افراد کو پوری زندگی گزارنے کے کیلئیے ہمارے تعاون کی ضرورت ہے'۔

خیال رہے شیزو فرینیا ذہنی امراض کی وہ قسم ہے جس میں مریض کو مختلف قسم کی آوازیں سنائی دیتی ہیں، وہ خود کو کسی تصوراتی دنیا میں محسوس کرتا ہے۔ 

مزید خبریں :