Time 17 مئی ، 2021
انٹرٹینمنٹ

میری والدہ نے شعیب کو دیکھتے ہی پوچھا کہ یہ شادی شدہ ہے: سونیا حسین

فائل فوٹو

اداکارہ سونیا حسین نے والدین کی قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک سے متعلق پسندیدگی کا انکشاف کیا ہے۔

سونیا حسین حال ہی میں شعیب ملک کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں اور دوران شو عید مصروفیات سمیت شعیب ملک کی والدین سے متعلق پسندیدگی کے حوالے سے مداحوں کو بتایا۔

سونیا حسین نے میزبان کے سوال پر بتایا کہ وہ عام دنوں کے برعکس عید پر جلد اٹھ جاتی ہیں اور شاہی ٹکڑے بناتی ہیں۔ْ

میزبان کے سوال پر سونیا نے انکشاف کیا کہ وہ ایک بہت اچھی کک ہیں۔

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

اس دوران شعیب ملک نے بھی اداکارہ سونیا حسین کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جانتے ہیں کہ سونیا بہت اچھی کک ہیں کیوں کہ وہ ان کے ہاتھ کا بنا کھانا کھاچکے ہیں ۔

شعیب ملک نے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ وہ نہ صرف سونیا حسین کاہاتھ کا بناکھانا کھاچکے ہیں بلکہ ان کی پوری فیملی سے بھی مل چکے ہیں جو کہ بہت اچھی ہے۔

سونیا حسین نے بتایا کہ جب شعیب ان کے گھر آئے تو وہ ان کے والدین کو بھی حد پسندآئے، ملاقات کے دوران ان کی والدہ شعیب کو دیکھتی ہی رہیں اور سوال کیا کہ کیا شعیب شادی شدہ ہیں؟

فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا

سونیا حسین کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ ہر اچھے لڑکے کو دیکھ کر پہلا سوال یہی کرتی ہیں کہ یہ شادی شدہ ہے اور چونکہ ان کی والدہ سوشل میڈیا سے دور رہتی ہیں لہٰذا انہیں شعیب اور ثانیہ کی شادی کا علم نہیں تھا۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ ان کی والدہ نے انہیں میسج کرکے کہا شعیب اچھا لڑکا ہے۔

مزید خبریں :