ہانیہ عامر سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور سلیبریٹیز سے ناراض

فوٹو فائل

معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا سائٹس پر با اثر افراد کے اکاؤنٹس سمیت سلیبریٹیز کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اداکارہ ہانیہ عامر نے تمام سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور سلیبریٹیز کیلئے اپنا پیغام جاری کیا ہے۔

انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے اسٹوری شیئر کی گئی جس میں انہوں نے لکھا سوشل میڈیا کے ذریعے کیسے ہمارے معاشرے میں تبدیلی نہیں آسکتی؟

انہوں نے انفلوئنسرز اور سلیبریٹیز سے سوال کیا کہ پھر آپ یہاں کیا کررہے ہیں؟ اگر یہاں تبدیلی رونما نہیں ہورہی تو آپ انفلوئنسر کس بات کے ہوئے؟

اداکارہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ جائیں اور کوئی دوسری نوکری ڈھونڈیں۔

مزید خبریں :