ٹک ٹاک کی وجہ سے لوگوں کے مرنے کی خبریں جھوٹی ہوتی ہیں: جنت مرزا

فوٹو فائل

پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کا کہنا ہے کہ ٹی وی چینلز پر چلائی جانے والی خبریں کہ ٹک ٹاک سے کسی کی جان چلی گئی یہ سب جھوٹ ہوتا ہے۔

جنت مرزا نے جیو نیوز کے پروگرام ایک دن جیو کے ساتھ میں میزبان سہیل وڑائچ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹک ٹاک کے ایس او پیز ہیں جن کے تحت آپ ویڈیو میں پستول نہیں دکھا سکتے۔

ٹاک ٹاک اسٹار کا کہنا تھا کہ ہم اصل پستول کی جگہ ہاتھ کی انگلیوں سے پستول کی طرح اشارہ کرلیتے ہیں، تو یہ سب کہ جان کا چلے جانا، ٹرین کے نیچے آکے مرجانا یہ سب جھوٹ اور بے بنیاد ہے کیونکہ وہ شخص ایس او پیز کے مطابق ایسی ویڈیوز پوسٹ کر ہی نہیں سکتا۔

جنت کے اس بیان سے متعلق کچھ مداح متفق اور کچھ ناراض نظر آئے۔ 

مداحوں کی اکثریت نے ان کے بیان کو درست قرار دیا جب کہ کچھ لوگوں نے اپنے واقعات شیئر کرتے ہوئے انہیں مضحکہ خیز ٹھہرایا۔

دوسری جانب ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی لگنے سے متعلق پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں اس کے حق میں نہیں ہوں کیونکہ بے روزگار لوگوں کا گھر اس سے چلتا ہے اور لوگ اس سے پیسے کماتے ہیں۔ 

مزید خبریں :