26 مئی ، 2021
پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کی خوبصورت آوازاور ان کے مشہور گانوں سے متعلق تو سب ہی جانتے ہوں لیکن شاید بہت کم لوگ یہ جانتے ہوں کہ آئمہ بیگ کا تعلق ایک بہت مذہبی گھرانے سے ہے۔
آئمہ بیگ میرا سیٹھی ویب شو کو دیے گئے انٹرویو کے دوران گلوکاری میں انٹری سے قبل پیش آنے والی مشکلات کا ذکر کرچکی ہیں ۔
آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ مذہبی گھرانےسے تعلق رکھتی ہوں لہٰذا میرے لیے والد کو یہ بتانا کہ میں گلوکاری کرنا چاہتی ہوں بے حد مشکل مرحلہ تھا۔
گلوکارہ کے مطابق جب انھوں نے والد کو یہ بات بتائی کہ وہ گلوکارہ بننا چاہتی ہیں تو انھوں نے آئمہ سے کہا کہ اگر ایسا ہے تو آپ اپنے نام کے آگے ان کا نام (بیگ ) ہٹا لیجیے گا۔
آئمہ کے مطابق لیکن وہ آغاز میں گلوکاری کے حوالے سے بہت جذباتی تھیں ,لہٰذا والد سے کہا کہ وہ ہٹالیں گی یہ نام ، لیکن بعد ازاں وہ بہت روئیں ۔
گلوکارہ نے مزید بتایا کہ ان کے والد بھی گلوکاری کے بہت شوقین تھے لیکن اس کے باوجود وہ ان کی گلوکاری کے خلاف تھے۔