Time 26 مئی ، 2021
پاکستان

عمران خان کے ہوتے ہوئےکوئی امریکی اڈا پاکستان میں نہیں بنےگا، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےکہا ہےکہ عمران خان کے ہوتے ہوئےکوئی امریکی اڈا پاکستان میں نہیں بنے گا۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں امریکی اڈوں کی خبر کو واضح الفاظ میں بے بنیاد کہیں گے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ  افغان انخلاء میں امن مرحلہ آگے بڑھانے میں کردار ادا کر رہے ہیں، ہم افغانستان کے اندرونی معاملے میں مداخلت نہیں بلکہ امن چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں پاکستانی اور غیرملکی میڈیا میں  پاکستان کی جانب سے امریکا کو  زمینی و فضائی راستہ فراہم کرنے کی رپورٹس  سامنے آئی تھیں جن کی دفترخارجہ نے بھی تردید کی ہے۔

مزید خبریں :