دنیا
Time 26 مئی ، 2021

بھارت میں آج سے واٹس ایپ ،فیس بک ، انسٹا اور ٹوئٹر پر پابندی لگائے جانےکا امکان

فوٹوفائل

بھارت میں سوشل میڈیا کی  مقبول ترین  نیٹ ورکنگ سائٹس فیس بک،انسٹاگرام،واٹس ایپ اور ٹوئٹر پر آج سے پابندی لگائے جانے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ،بھارت میں سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس آج سےانفارمیشن ٹیکنالوجی کے نئے قوانین کی زد میں ہیں اور اس پابندی سے بچنے کے لیے  تمام سوشل میڈیا سائٹس کو نئےآئی ٹی قوانین پر عمل  درآمدکرنا ہوگا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ،بھارتی حکومت نے 3 ماہ قبل سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس کواپنی نئی ہدایات  سے متعلق آگاہ کیا تھا اور کہا تھا کہ کمپنیاں جلد نئے قوائد کی تعمیل کریں۔

بھارتی حکومت کے نئے قوانین کے تحت سوشل میڈیا پلیٹ فارم کوبھارت میں اپنےرابطہ اورشکایات افسرمقررکرنے ہوں گے، اور بھارتی حکام کی شکایت پرکسی بھی مواد کو 36 گھنٹوں کے اندر ہٹانا ہوگا۔

آئی ٹی کے نئے قوانین پر عمل درآمد سے متعلق گوگل اور فیس بک کا کہنا ہےکہ وہ نئے قوائد پر عمل کرنے کے لیے کام کررہے ہیں ، دوسری جانب واٹس ایپ نے ان قوائد کے خلاف نئی دہلی کی عدالت میں حکومت کے خلاف کیس دائر کردیا ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس کو دی گئی ڈیڈلائن کا وقت ختم ہوچکا ہے جس کے بعد  نئے قواعد کا اطلاق آج سے ہوگیا ہے۔

مزید خبریں :