26 مئی ، 2021
بلوچستان حکومت نے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں کیمیائی مواد سے بھرے جہاز سے متعلق انکوائری کاحکم دےدیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل لسبیلہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی ہے، اس حوالے سے ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ کمیٹی جائزہ لےگی کہ خطرناک کیمیکل والےجہاز کولنگرانداز ہونےکی اجازت کس نے دی۔
ترجمان کا کہنا ہےکہ یہ بھی انکوائری کریں گےکہ پاکستانی حدودمیں جہازکیسےداخل ہوا،شپ بریکنگ یارڈ میں جہاز لنگرانداز ہونےکاحکومت اور مقامی انتظامیہ کوعلم نہیں تھا۔
دوسری جانب ادارہ ماحولیات بلوچستان کی جانب سے جہاز توڑے جانےکا کام روک دیا گیا ہے۔