Geo News
Geo News

Time 26 مئی ، 2021
پاکستان

تربیلا ڈیم اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں ڈیڈ لیول تک پہنچ سکتا ہے، ارسا کی وارننگ

انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کا کہنا ہے کہ تربیلا ڈیم اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں ڈیڈ لیول تک پہنچ سکتا ہے۔

ترجمان ارسا کے مطابق درياؤں میں پانی کل کے مقابلے میں 18 ہزار 800 کیوسک مزید کم ہوگیا ہے، آئندہ دنوں میں صوبوں کے پانی کے حصے میں کمی آسکتی ہے۔

ترجمان ارسا خالد رانا کے مطابق ارسا نے پانی کی صورت حال کا جائزہ لیا جس میں دیکھا گیا کہ درياؤں میں پانی کل کے مقابلے میں مزید 18,800 کیو سک کم ہو گیا ہے ۔

ترجمان کے مطابق یہ بھی محسوس کیا گیا ہے کہ تربیلا ڈیم اگلے 24سے 48 گھنٹے میں اپنے ڈیڈ لیول پر پہنچ سکتا ہے، ارساسمجھتا ہے کہ آنے والے دنوں میں صوبوں کے پانی کے حصہ میں کمی آ سکتی ہے۔

دوسری جانب دریائے سندھ میں پانی کی قلت بڑھنے لگی ہے اور  سکھر بیراج انتظامیہ نے کاشت کاروں کو یکم جون تک چاول کی فصل کاشت نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

حکام کے مطابق گڈو بیراج پر پانی کی قلت 39 فیصد اور سکھر بیراج پر 36 فیصد ہے۔