Geo News
Geo News

Time 27 مئی ، 2021
پاکستان

عوام دشمن بجٹ منظور نہیں ہونے دیں گے: شہبازشریف

لاہور: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اعلان کیا ہےکہ عوام دشمن بجٹ کو منظور نہیں ہونے دیں گے۔

ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ عوامی مفادات کے منافی بجٹ سازی کی مزاحمت کریں گے اور عوام دشمن بجٹ منظور نہیں ہونے دیں گے۔

شہباز شریف نے پارٹی کی اکنامک ایڈوائزری پارٹی کو ہدایت کی کہ پری بجٹ سیمینارکیا جائے تاکہ عوام کو معیشت کی حقیقت کاپتا چل سکے، معاشی ماہرین پری بجٹ سیمینار میں معیشت کی حقیقت قوم کو بتائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی معاشی ہیرا پھیریوں کی قیمت عوام مہنگائی سے ہر روز ادا کررہے ہیں۔