پاکستان میں 38 فیصد گھرانوں کے معاشی حالات پہلے سے زیادہ بدتر ہیں، ادارہ شماریات

وفاقی ادارہ شماریات نے سماجی و معیاراتِ زندگی سے متعلق سروے میں پاکستان میں 38 فیصد گھرانوں کے معاشی حالات کو پہلے سے زیادہ بدتر قرار دے دیا۔

 سروے رپورٹ کے مطابق 12 فیصد گھرانوں نے گھریلو معاشی حالات کو پہلے سے بہت زیادہ بد تر ، 26 فیصد نے پہلے سے بدتر اور 46 فیصد گھرانوں نے گھریلو معاشی حالات کو پہلے جیسا قرار دیا ۔

 سندھ میں سب سے زیادہ 29 فیصد گھرانوں نے گھریلو معاشی حالات کو بدتر قرار دیا ۔

 دوسرے نمبر پر کے پی میں 27 فیصد ، پنجاب میں 25 فیصد اور بلوچستان میں 22 فیصد گھرانوں نے گھریلو معاشی حالات پہلے سے بدتر کہا ۔

مزید خبریں :