28 مئی ، 2021
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ دو ماہ کیلئے شرح سود کو 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسٹیسٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری زری پالیسی بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ دو مہینے شرح سود 7 فیصد برقرار رہے گا۔
زری پالیسی بیان میں کہا گیا ہے کہ معاشی سرگرمیاں گذشتہ دو مہینوں میں مذید بہتر ہوئی ہیں۔
زری پالیسی بیان میں کمیٹی نے حکومت کے نمو اندازوں کی توثیق کی ہے اور کمیٹی سمجھتی ہے کہ نمو کا اثر آئندہ سال بھی مضبوط رہے گا۔