چاہتے ہیں بڑی عید پر کوئی پابندی نہ ہو سب مارکیٹیں کھلی ہوں، اسد عمر

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ آئندہ سال پبلک پرائیویٹ شراکت داری کے تحت کھربوں کے منصوبے شروع کریں گے۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں اسد عمر نے بتایا کہ ان منصوبوں میں سکھر حیدرآباد موٹروے اور کراچی سرکلر ریلوے منصوبے شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال زرعی شعبےکی ترقی کا ہدف 3.4 فیصد اورصنعتی شعبے کی ترقی کا ہدف 6.8 فیصد ہے۔

اسد عمر نے خوش خبری سنائی کہ کراچی میں گرین لائن بس سروس اس سال ستمبر میں چل پڑے گی۔

اسد عمر نے کہا کہ بجٹ میں صحت کےلیے 28ارب، تعلیم کے لیے 42ارب، ایچ ای سی کےلیے 37 ارب اورا سکل ڈیولپمنٹ کےلیے 5 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔

وفاقی اسد عمر نے کہاہے کہ جی ڈی پی گروتھ پر ایک طوفان برپا ہوا ہے ، واویلا کیا جا رہا ہے کہ آئی ایم ایف اور دیگر عالمی اداروں نے کم گروتھ کا اندازہ لگایا ،دو سال پہلے فروری 2019 میں بتا دیا تھا کہ دو سال بعد معاشی گروتھ ہو گئی، آئندہ مالی سال کے لیے 4 اعشاریہ 8 فی صد جی ڈی پی گروتھ کی منظوری دے دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے اپنے ایک بیان میں یہ بھی کہا کہ چاہتے ہیں بڑی عید پر کوئی پابندی نہ ہو سب مارکیٹیں کھلی ہوں، ویکسین کے لیے مہم چلائیں گئے، جنتی جلدی ویکسینیشن کا عمل اوپر جائے گا  اتنی جلدی پابندیاں اٹھائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ شفقت محمود اور حامد اظہر لاہور میں ویکسینیشن کا چیلنج لیں، دیکھتے ہیں اسلام آباد اور لاہور میں سب سے پہلے کہاں ویکسینیشن مکمل ہوتی ہے۔

مزید خبریں :