نویں اور دسویں جماعت کے طالب علموں کے ایڈمٹ کارڈز جاری کرنے کا اعلان

پہلے نویں اور دسویں سائنس اور جنرل گروپ کے ریگولر طالب علموں کے کارڈز جاری کیے جائیں گے، جنرل گروپ پرائیوٹ طالب علموں کے ایڈمٹ کارڈز جاری کرنے کا اعلان بعد میں کیا جائے گا— فوٹو: فائل

کراچی: میٹرک بورڈ نے نویں اور دسویں سائنس اور  جنرل گروپ کے ریگولر طالب علموں کے ایڈمٹ کارڈ جاری کرنے کا اعلان کردیا۔

ترجمان میٹرک بورڈ کراچی کا کہنا ہے کہ 31 مئی سے نہم و دہم جماعت کے ایڈمٹ کارڈز جاری کیے جائیں گے۔

ترجمان بورڈ کے مطابق کراچی جنرل گروپ پرائیوٹ طالب علموں کے ایڈمٹ کارڈز جاری کرنے کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے گزشتہ برس بورڈ کے امتحانات نہیں ہوسکے تھے البتہ حکومت نے اس سال بغیر امتحان طلبہ کو پروموٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے اور ممکن ہے کہ امتحانات جون کے آخر میں لے لیے جائیں۔


مزید خبریں :