28 مئی ، 2021
بلوچستان کے ضلع گوادر کی تحصیل جیوانی کے قریب سمندر سے نایاب مچھلی 'سوا' پکڑی گئی۔
مقامی ماہی گیر وں کے مطابق مچھلی جیوانی کے ایک مچھیرے کے جال میں آگئی تھی جبکہ بولی میں ایک خریدار نے سوا مچھلی کو 7 لاکھ 80ہزار میں خرید لیا۔
یہ مچھلی مخصوص سیزن میں جیوانی اور اس سے ملحقہ سمندر ی علاقے میں آتی ہے جہاں افزائش نسل کیلئے انڈے دیتی ہے۔
مقامی ماہی گیری ذرائع کے مطابق یہ مچھلی کبھی کبھار ہی جال میں پھنستی ہے، اس کی کمرشل اہمیت زیادہ ہے، مچھلی کےجزئیات طاقت کےحوالے سے ادویات اور آپریشن کے دوران اندرونی سرجری کیلئے استعمال کیے جاتے ہیں۔
اس سے قبل بھی ضلع گوادر کے سمندری حدود میں کئی بار سوا مچھلی پکڑی جاچکی ہیں اور بعد میں مہنگے داموں فروخت ہوئی ہیں، بعض ایشیائی اور یورپی ممالک میں اس مچھلی کی مانگ زیادہ ہے۔