29 مئی ، 2021
بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے میں کاجول کی چھوٹی بہن چھٹکی یقیناً آپ کو یاد ہوگی۔
آج ہم آپ کو چھٹکی کا کردار ادا کرنے والی 'پوجا روپاریل' سے متعلق کچھ دلچسپ حقائق بتائیں گے جن کے بارے میں آپ اس سے قبل ناواقف ہوں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 1993 میں شاہ رخ خان کی فلم 'کنگ انکل' سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کرنے والی پوجا اداکارہ سوناکشی سنہا کی کزن ہیں، معروف اداکار و سیاستدان شتروگھن سنہا پوجا روپاریل کے رشتے دار ہیں۔
دل والے دلہنیا سے اپنی پہچان بنانے والی اداکارہ نے ایک انٹرویو کے دوران خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین نہیں آتا لوگ مجھے چھٹکی کے کردار سے پہچانتے ہیں، مجھے لگتا تھا اس فلم میں لوگوں نے صرف کاجول اور شاہ رخ کو ہی یاد رکھا ہے۔