29 مئی ، 2021
حال ہی میں اپنی اداکاری میں ڈیبیو کرنے والے ارسلان نصیر کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے جس میں ان کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان موجود ہیں۔
یوٹیوبر سے اداکار بننے والے ارسلان نصیر نے پہلے ہی ڈرامے میں مداحوں کو اپنا گرویدہ بنالیا تاہم گزشتہ روز ان کے ایک قریبی ساتھی کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی گئی جس میں عمران خان کے ہمراہ ارسلان اور ان کے دوست موجود ہیں۔
ارسلان کے دوست شعیب ارشد نے تصویر کے کیپشن پر لکھا 'تصویر میں موجود 3 میں سے 2 اب پہلے سے زیادہ مشہور ہوچکے ہیں'۔
تاہم اداکار نے اس تصویر کو ری شیئر کیا اور لکھا 'تم ہماری خوش قسمتی کا باعث ہو'۔
خیال رہے کہ اداکاری سے قبل ارسلان نصیر کو بحیثیت یوٹیوبر بے شمار صارفین جانتے تھے۔