دلہن سے شادی کی رات اجتماعی زیادتی، تاحال کوئی گرفتاری نہ ہوسکی

ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں دلہن سے شادی کی رات اجتماعی زیادتی کے واقعے  پر کسی ملزم کو اب تک گرفتار نہیں کیا جا سکا، سٹی پولیس آفیسر منیر مسعود مارتھ کا کہنا ہے کہ یہ کہنا بالکل غلط ہے کہ واقعہ ذاتی نوعیت کا ہے کیوں کہ اجتماعی زیادتی ثابت ہوئی ہے۔

ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں دلہن کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے واقعے میں ابھی تک تفتیش میں کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

سی  پی او منیر مسعود مارتھ نے جیو نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ہر پہلو سے تفتیش کر رہی ہے، یہ کہنا ابھی تک بلکل غلط ہے کے یہ واقعہ ذاتی نوعیت کا ہے، ابھی تک دلہن کا مؤقف ہی سچ ثابت ہو رہا ہے کہ اجتماعی زیادتی ہوئی ہے اور میڈیکل رپورٹ بھی اس بات کو ثابت کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تفتیش جاری ہے ابھی تک کسی بھی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے، تین ٹیمیں اس کیس کی تحقیقات کر رہی ہیں۔

مزید خبریں :