29 مئی ، 2021
اسلام آباد:اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کی قیادت صحافی اسد طور کے گھر پہنچ گئی۔
پی ڈی ایم وفد میں مولانا فضل الرحمٰن، شہباز شریف ، مریم نواز، محمود خان اچکزئی، میر کبیر، شاہد خاقان عباسی و دیگر موجود تھے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اظہار یکجہتی کیلئے اسد طور کے گھر آئے ہیں، اس طرح کے واقعات آزادی صحافت پر حملہ ہے۔
مولانا فصل الرحمان نے کہا کہ ملک کی بہتری اور اچھے مستقبل کیلئے اپنے راستے پر گامزن رہیں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد میں نامعلوم افراد نے صحافی اور بلاگر اسد طور کو گھر میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔