29 مئی ، 2021
سینیئر صحافی اسد طور کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں درخواست دائر کردی گئی۔
راولپنڈی کے شہری نے درخواست ڈائریکٹر سائبر کرائمز ایف آئی اے کو دی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 27 مئی کو سوشل میڈیا پر اسد طور کی ویڈیو دیکھی۔
درخواست گزار کے مطابق ویڈیو میں ہمارے معزز اداروں پر الزامات لگائے گئے، یہ شخص خاص ایجنڈے اور سازش کے تحت اداروں پر الزامات لگا رہا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسد طور کے خلاف قانونی کارروائی اور یو ٹیوب چینل بند کیا جائے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد میں نامعلوم افراد نے صحافی اور بلاگر اسد طور کو گھر میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔