30 مئی ، 2021
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ چینی ویکسین دنیا بھر میں بہترین ویکسین کے طور پر رجسٹرڈ ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو یاسمین راشد کا کہنا تھاکہ کچھ ممالک اس ویکسین کو نہیں مانتے، اس میں کوئی سیاسی مقاصد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب سے کورونا وبا شروع ہوئی، آج اس کی شرح بہت کم ہے، رحیم یار خان اور خانیوال میں مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے زیادہ ہے جبکہ باقی تمام اضلاع میں مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے کم ہیں۔
صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ شادی ہالز پر پابندی ہے تاہم آؤٹ ڈور میں ڈیڑھ سو افراد کے ساتھ شادیوں کی اجازت ہے۔
یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ ڈی جی خان سے ساہیوال تک 7 اضلاع کے افراد کو ہیلتھ کارڈ دینے جارہے ہیں۔