Time 27 مئی ، 2021
دنیا

امریکی طبی جریدے نے چینی کورونا ویکسین سائنو فارم کے مؤثر ہونے کی تصدیق کردی

چین کی تیارکردہ سائنو فارم ویکسین کےکورونا وائرس پر کامیابی سے قابو پانے کی امریکی جرنل نے بھی تصدیق کردی۔

 جرنل آف امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن نے سائنوفارم  ویکسین کے اثرات کے مشاہدات پر مبنی تازہ ترین تحقیق کے نتائج جاری کردیے۔

جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق سائنوفارم کورونا پر 72 سے 78 فیصد تک مؤثر ثابت ہوئی۔ 

رپورٹ کے مطابق 40 ہزار 832 رضاکاروں پر مشتمل تحقیق متحدہ عرب امارات، بحرین، مصر اور اردن میں کی گئی۔

تحقیق کے مطابق دوسری خوراک ملنے کے دو ہفتے بعد جائزے میں کوئی بھی رضاکار شدید انفیکشن میں مبتلا نہیں ہوا۔

اس سے قبل رواں ماہ ہی عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بھی  سائنوفارم کے ہنگامی استعمال کی اجازت دی تھی ۔

خیال رہے کہ سائنو فارم ویکسین پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی شہریوں کو لگائی جارہی ہے۔

مزید خبریں :