Geo News
Geo News

Time 31 مئی ، 2021
انٹرٹینمنٹ

کیا سلمان خان اب کارٹون نیٹ ورک پر؟

اسکرین گریب

سپر اسٹار سلمان خان کی بلاک بسٹر فلم دبنگ اب کارٹوں نیٹ ورک پر اینی میٹڈ ورژن میں دیکھی جاسکے گی۔

2010 میں ریلیز کی جانے والی بالی وڈ فلم دبنگ میں سلمان خان نے پولیس افسر چلبل پانڈے کا کردار ادا کیا تھا جو اب تک مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے تاہم آج دوپہر 12 بجے سے فلم کا اینی میٹڈ ورژن کارٹون نیٹ ورک پر نشر کیا جائے گا۔

اداکار نے ٹوئٹر پر کارٹون کا پرومو شیئر کیا اور ناظرین کو یہ خوشخبری سنائی۔

خیال رہے کہ دبنگ میں سلمان خان نے پولیس افسر کا کردار ادا کیا تھا جب کہ ان کی ہیروئن کا کردار سوناکشی سنہا نے نبھایا تھا جن کا ڈیبیو اسی فلم سے ہوا تھا۔ دبنگ کو بھارت سمیت دنیا بھر میں بے حد پذیرائی ملی تھی۔