Time 31 مئی ، 2021
پاکستان

جیوانی کا مچھیرا راتوں رات لکھ پتی بن گیا، لاکھوں روپے کی مچھلی جال میں آگئی

فوٹو: بہرام بلوچ

جیوانی کے سمندر سے ایک بار پھر 48 کلو وزنی سوا نامی مچھلی کا شکار کیاگیا  جو 86 لاکھ 40 ہزار روپے میں فروخت ہوئی۔

مقامی ماہی گیر کے مطابق مچھلی جیوانی کے ایک مچھیرے کےجال میں پھنس گئی تھی جسے بولی میں ایک خریدار نے 86 لاکھ 40 ہزار روپے میں خریدا۔

ماہرین آبی حیات کے مطابق سوا نامی مچھلی گرمیوں میں جیوانی اور ملحقہ سمندر میں ساحل کے قریب آتی ہیں جہاں افزائش نسل کے لیے انڈے دیتی ہے، اس کی کمرشل اہمیت زیادہ ہے۔

ماہرین کا بتانا ہےکہ بعض ایشیائی اور یورپی ممالک میں اس کی ڈیمانڈ زیادہ ہے، مچھلی کا ایک مخصوص حصہ طبی ادویات میں استعمال ہوتا ہے اور اس سے ایک دھاگا بھی تیار ہوتا ہے جو آپریشن کے دوران سرجری میں استعمال ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ  تین روز قبل بھی جیوانی کے سمندر سے اسی قسم کی ایک مچھلی پکڑی گئی تھی جو 7 لاکھ 80 ہزار روپے میں فروخت ہوگئی تھی۔

مزید خبریں :