31 مئی ، 2021
پیغام رسانی کیلیے استعمال کی جانے والی دنیا کی مقبول ترین ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کیلیے نیا فیچر متعارف کروادیا ہے۔
واٹس ایپ صارف کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی ایپ میں نت نئی تبدیلیاں کرتا رہتا ہے تاہم حال ہی میں متعارف کروایا جانے والا فیچر وقت کی کمی میں کام آئے گا۔
بہت سے افراد پیغامات بھیجنے کیلیے وائس نوٹ کا استعمال کرتے ہیں، کبھی کبھار بات اتنی لمبی ہوجاتی ہے کہ بھیجے جانے والا وائس نوٹ سیکنڈز کے بجائے منٹوں میں تبدیل ہوجاتا ہے ، لیکن اب آپ اس لمبے وائس نوٹ کو بھی جلدی سن سکیں گے۔
واٹس ایپ کی جانب سے وائس نوٹ کی رفتار میں تبدیلی کردی گئی ہے۔ 1x، 1.5x اور 2x اب صارف کے وائس نوٹ کے آگے مینشن ہوگا، آپ جس رفتار میں چاہیں اس میں دوسرے کی آواز سن سکیں گے۔
خیال رہے واٹس ایپ کا نیا فیچر 2.21.100 ورژن استعمال کرنے والوں کیلیے متعارف کروایا گیا ہے۔