31 مئی ، 2021
پیپلز پارٹی نے پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی آرڈیننس 2021 کو مسترد کر دیا۔
سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ حکومت اس آرڈیننس کے ذریعے میڈیا پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے، یہ 'میڈیا مارشل لاء' قابل مذمت ہے۔
ادھر مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ میڈیا اتھارٹی غیرآئینی اور آئین کے آرٹیکل 19 کے ساتھ متصادم اور آئینی آزادیوں کے قتل کی تیاری ہے۔