01 جون ، 2021
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سینیئر صحافی اسد طور پرحملے میں ملوث افراد میں سے ایک کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
پریس کانفرنس سے خطاب میں شیخ رشید کا کہنا تھاکہ اسد طور کے معاملے کی تحقیقات ہورہی ہے، ہم تین میں سے ایک ملزم کی شناخت کے قریب ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ فنگر پرنٹس حاصل کیے جارہے ہیں جبکہ سی سی ٹی وی ویڈيو میں بہت دور تک انہیں فالو کیا گيا ہے۔
وزیرداخلہ کا کہنا تھاکہ بلڈنگ کے استقبالیہ پر موجود فرد کا کہنا ہے کہ یہ لوگ پہلے بھی آتے تھے، اس لیے ان افرا د کو نہیں روکا گیا۔
سیاسی گرما گرمی پر بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں سے دو جماعتیں پہلے ہی نکل چکی ہیں، یہ بلاوجہ شور مچار رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ٹائیں ٹائیں فش ہوگئی ہے۔