کراچی میں تاجروں کا رات 8 بجے تک کاروبار کی اجازت دینےکا مطالبہ

کراچی میں  تاجر ایکشن کمیٹی نے رات 8 بجے تک کاروبار کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کراچی تاجر ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ کاروباری ہفتے میں ایک چھٹی دی جائے اور مجسٹریٹس کے مارکیٹ سِیل اور جرمانے عائد کرنے کے اختیارات ختم کیے جائیں۔

تاجر ایکشن کمیٹی کا کہنا تھا کہ تاجروں سے مشاورت کے بغیر وفاقی اور صوبائی حکومت کوئی اقدام نہ کرے، اجروں کے مطالبات 72 گھنٹوں میں منظورکیے جائیں ، 72 گھنٹے بعد آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔

تاجر رہنما عتیق میر نے کہا کہ ایم کیوایم نے ہم سے ہمارا دُکھ پوچھا، حکومت سندھ اور این سی او سی ہمیں نظرانداز کررہی ہے، سندھ میں وزیر تعلیم تجارت کے فیصلے کررہا ہے۔

عتیق میر نے کہا کہ معاشی حب کو 6 بجے تک محدود کردیا گیا،اگر آٹھ بجے تک وقت کو نہیں بڑھایا جاتا تو احتجاج کریں گے۔

تاجر رہنما شرجیل گوپلانی نے کہا کہ موبائل مارکیٹ سے ضلعی انتظامیہ نے ایک کروڑ روپے رشوت لی،ہم سے قیمتی موبائل فونز لیےگئے، تاجر گورنر راج کا مطالبہ کرتے ہیں۔

تاجروں نے مطالبہ کیا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تاجروں کو ریلیف دیا جائے۔

مزید خبریں :