گلوکارہ شریا گھوشال نے مداحوں کو پہلی مرتبہ بیٹے کی جھلک دکھادی

فوٹو انسٹاگرام

مقبول ترین بھارتی گلوکارہ شریا گھوشال نے پہلی مرتبہ اپنے بیٹے کی جھلک مداحوں کو دکھادی۔

بالی وڈ انڈسٹری کو ان گنت سپرہٹ گانے دینے والی سریلی آواز کی مالک شریا کے گھر بیٹے کی پیدائش گزشتہ ماہ 22 مئی کو ہوئی تھی۔

اب گلوکارہ نے انسٹاگرام پر بیٹے اور شوہر کے ہمراہ تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے بتایا کہ آج وہ اپنے بیٹے دیویان کو متعارف کروا رہی ہیں جس نے ان کی زندگی ہمیشہ کیلئے تبدیل کردی ہے۔

شریا نے لکھا کہ پیدائش کے بعد اس کی پہلی جھلک نے ہی ہمارے دلوں کو اس خوشی اور محبت سے بھردیا تھا جو صرف ایک ماں اور باپ ہی محسوس کرسکتے ہیں۔

انہوں نے دیویان کو اپنی زندگی کا سب سے خوبصورت تحفہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب ایک خواب کی طرح لگ رہا ہے۔

واضح رہے کہ شریا اور شلادتیا کی شادی سال 2015 میں ہوئی تھی جب کہ شریا گھوشال اِس وقت بالی وڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی گلوکارہ ہیں۔

مزید خبریں :