Geo News
Geo News

Time 04 جون ، 2021
کاروبار

ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں آج ڈالر کی قدر 17 پیسے کم ہو کر 154 روپے 62 پیسے رہی— فوٹو: فائل

ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں آج ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا۔

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں آج ڈالر کی قدر 17 پیسے کم ہو کر 154 روپے 62 پیسے رہی۔

انٹربینک میں کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر 19 پیسے بڑھی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر کی قدر 10 پیسے اضافے سے 155 روپے 20 پیسے ہے۔