Time 05 جون ، 2021
سائنس و ٹیکنالوجی

واٹس ایپ سے ڈیلیٹ کیے گئے میسجز کیسے پڑھے جاتے ہیں؟

فوٹو فائل

پیغام رسانی کیلئے استعمال کی جانے والی ایپلی کیشن واٹس ایپ ہر تھوڑے عرصے بعد صارفین کی سہولت کے لیے کوئی نا کوئی نیا فیچر متعارف کرواتا رہتا ہے۔

سال 2017 میں اس ایپ نے صارفین کیلئے 'ڈیلیٹ ایوری ون' جیسا شاندار آپشن متعارف کروایا جس کے بعد کسی کو بھی غلطی سے بھیجا گیا میسج اس کے دیکھنے سے قبل 7 منٹ کے اندر ڈیلیٹ کیا جاسکتا ہے۔

تاہم اکثر افراد شش و پنج کی کیفیت میں مبتلا رہتے ہیں کہ ان کے دوست یا رشتے دار نے ایسا کون سا پیغام بھیجا جو انہیں فوری طور پر ڈیلیٹ کرنا پڑا۔

آج ہم آپ کو وہ ڈیلیٹ کیا گیا میسج پڑھنے کا طریقہ بتانے والے ہیں،  گو کہ کمپنی کی جانب سے ایسا کوئی آفیشل طریقہ یا فیچر متعارف نہیں کروایا گیا جس کے ذریعے آپ اسے پڑھ سکیں لیکن ہمارے بتائے جانے والے طریقے کو آزما کر آپ ضرور اس پیغام کو پڑھنے کے اہل ہوں گے۔

طریقہ:

گوگل پلے اسٹور سے 'نوٹی سیو' نامی ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرلیں، اس کے بعد ایپ کھولیں اور نوٹی فکیشن سمیت تمام آپشنز کو ان ایبل کردیں۔

آپشن ان ایبل کرنے کے بعد ایپ خود ہی موصول ہونے والے تمام نوٹیفکیشن کو ٹریک کرلے گی۔

اس طرح اگر آپ کا کوئی دوست میسج بھیج کر ڈیلیٹ کرتا ہے تو آپ نوٹی سیو ایپ میں جاکر وہ میسج پڑھ سکتے ہیں۔ 

ایپ کھولنے کے بعد وہ میسج خود ہی سامنے آجائے گا جب کہ یہ بھی مینشن ہوگا کہ پیغام ڈیلیٹ کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :